خطے کی صورتحال, سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر پہنچیں گے

قاہرہ(رم نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر پہنچیں گے جہاں مصری صدر عبدالفتاح السیسی قاہرہ میں ان کا استقبال کریں گے۔ترجمان مصری ایوان صدر کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں رہنما خطے میں جاری کشیدگی، سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر اہم بات چیت کریں گے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنا اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرنا ہے۔