راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش، کٹاریاں اور گوالمنڈی میں پانی کی سطح کی کڑی نگرانی

راولپنڈی/اسلام آباد(رم نیوز) جڑواں شہروں میں منگل کی صبح سے شروع ہونے والی بارش کے بعد پی ڈی ایم اے پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نشیبی علاقوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا سلسلہ صبح چار بج کر 50 منٹ پر شروع ہوا، اور صبح 10 بج کر 20 منٹ تک اسلام آباد کے سیکٹر آئی-12 میں سب سے زیادہ 49 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 43 اور شمس آباد میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ واٹر لیول سینسرز کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10.5 فٹ اور گوالمنڈی میں 9 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کٹاریاں میں پانی کی سطح 11.4 فٹ اور گوالمنڈی میں 14.1 فٹ تک پہنچنے کی صورت میں فوری طور پر الرٹ جاری کر دیا جائے گا۔