امریکہ کی حوثیوں سے براہ راست بات چیت جاری، قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنائیں گے: امریکی نائب صدر

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ یمن اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے حوثیوں سے براہ راست بات چیت بھی کی جا رہی ہے۔کنساس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اس نازک صورتحال پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خطے کے دیگر متاثرہ شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ اس معاملے کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر دیکھ رہی ہے اور خطے میں امریکہ کے تمام مفادات کا بھرپور تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔