اسلام آباد(رم نیوز)قومی کرکٹر رضا اللہ انگلینڈ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق ایئر پورٹ پر ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں اور کرکٹ شائقین نے ان کا بھرپور اور شاندار استقبال کیا۔ مردان میں 5 اپریل 2005 کو پیدا ہونے والے 21 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے اپنے کرکٹ سفر کا آغاز گلیوں میں ٹیپ بال سے کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی ناکامیوں کے بعد انہوں نے 2023 میں انڈر 19 اور ڈسٹرکٹ لیول پر شاندار کارکردگی دکھائی، جس کے بعد وہ ریجن اور بالآخر 2026 میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔
قومی کرکٹر رضا اللہ انگلینڈ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے، شاندار استقبال