اسلام آباد(رم نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، جس میں علاقائی کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کو بہترین لائحہ عمل قرار دیا گیا۔ گفتگو کے دوران رافیل گروسی نے تکنیکی معاونت کی پیشکش کی، جبکہ سحاق ڈار نے عالمی امن اور قوانین کی پاسداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے منصب کے لیے ان کی انتخابی مہم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار اور رافیل گروسی کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق