تہران(رم نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی پابندیوں پر کڑے الفاظ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان معاشی ہتھکنڈوں کا مقصد صرف دباؤ بڑھانا نہیں بلکہ ایرانی معاشرے میں اندرونی انتشار پیدا کرنا ہے۔تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیرون ملک مقیم بعض ایرانی عناصر بھی دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کے اندر بے چینی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ سخت امریکی پابندیوں اور بحری ناکہ بندی سے ملکی معیشت پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے، تاہم اس سازش کا بنیادی ہدف ایرانی معاشرے کو اندر سے توڑنا ہے۔
امریکی پابندیوں کا اصل مقصد ایران کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہے: ایرانی صدر