اسلام آباد(رم نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 17 ستمبر 2026 تک متوقع شدید بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بالائی علاقوں میں بارشوں سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں گلگت، دیامر، غذر، ہنزہ، سکردو ،سوات، اپر دیر، باجوڑ، ملاکنڈ اور کوہستان، ژوب، شیرانی اور موسیٰ خیل، راولپنڈی، مری اور ندی نالوں کے قریبی علاقے شامل ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، 17 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ