انڈونیشیائی بحری سربراہ کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا

اسلام آباد (رم نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب کے دوران انڈونیشیا کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو "نشانِ امتیاز (ملٹری)" سے سرفراز کیا۔ یہ اعزاز دونوں ممالک کے مابین بحری تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، ارکانِ پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے معزز اراکین نے بھی شرکت کی۔