آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا شیڈول،صدارتی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 19 ستمبر کو جمع ہوں گے

مظفرآباد(رم نیوز) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے صدرِ ریاست کے انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اعلان کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی امیدوار 19 ستمبر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، جن کی جانچ پڑتال اسی روز ہوگی۔ امیدوار 23 ستمبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے، جبکہ انتخاب کے لیے پولنگ 24 ستمبر کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال میں منعقد ہوگی۔