پاکستان سٹاک مارکیٹ ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں بڑی گراوٹ

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران ایک بار پھر منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بدھ کے روز تجارتی سرگرمیوں کے شروع ہوتے ہی مارکیٹ میں شدید دباؤ دیکھا گیا، اور 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1,68,732 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ میں شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جہاں 100 انڈیکس 1,421 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1,69,392 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔