پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئے نرخ نافذ

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 4 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت بڑھ کر 415 روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔