بگوٹا (رم نیوز) کولمبیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز 4.43 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.74 ڈگری مغربی طول البلد پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کولمبیا میں 5.2 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ