عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی

لندن(رم نیوز) امریکہ اور ایران کے مابین جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں توانائی کی بین الاقوامی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہے۔مارکیٹ رپورٹس کے مطابق اس وقت امریکی خام تیل 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے، جبکہ برینٹ خام تیل 108 ڈالر اور یو اے ای کا مربن خام تیل 123 ڈالر فی بیرل کی بلند قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔