کراچی میں گرمی اور حبس ، محکمہ موسمیات نے آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کی نوید سنا دی

کراچی(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد کے باسیوں کو گرمی اور حبس سے راحت ملنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ مزید کمزور ہو چکا ہے، جس کے باعث آج شام سے کراچی میں روایتی سمندری ہوائیں ایک بار پھر بحال ہو جائیں گی۔ موسمیاتی حکام کے مطابق سمندری ہواؤں کی بحالی سے قبل آج دن بھر شہر میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے آئندہ موسمِ سرما کے حوالے سے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں سردیوں کا موسم طویل ہو سکتا ہے۔