خلیجِ فارس میں حملے امن کوششوں کے لیے نقصان دہ ہیں: حاقان فیدان

باکو (رم نیوز)ترکی کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے خلیجِ فارس میں جاری جوابی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے خاتمے کی امن کوششوں کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔باکو میں آذربائیجانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انقرہ اپنے پڑوسی ملک ایران کے استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ حاقان فیدان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت بحال کی جائے۔