وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی کا حکم

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سمیڈا کے اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کی مالی معاونت، فنی استعداد اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم نے درج ذیل اہم احکامات ملک بھر میں کاروبار کے فروغ اور فنی معاونت کی یکساں فراہمی،چھوٹے کاروبار میں خواتین کی شمولیت کے پروگراموں کی توسیع،مقامی تاجروں کی عالمی منڈی تک رسائی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال،زرعی اجناس کے پیداواری اور تجارتی روابط کو منظم کرنا جاری کیے۔ وزیراعظم نے سٹریٹجی میں زیادہ سے زیادہ نئے علاقوں اور شعبوں کو شامل کرنے پر بھی زور دیا تاکہ ملکی معیشت کو نچلی سطح پر مستحکم کیا جا سکے۔