واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے ایران میں جاری جنگ اب اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔علاوہ ازیں، امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ منگل کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صدر ٹرمپ کی خلیجی رہنماؤں سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کے دوران جنگ کے بعد کی حکمت عملی اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے امریکی تجاویز پر غور و خوض کیا جائے گا۔
امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ