سفارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: عباس عراقچی

بیجنگ(رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران تنازع کے سفارتی حل کا خیرمقدم کرتا ہے تاہم وہ اپنی قومی خودمختاری کا دفاع بھرپور انداز میں جاری رکھے گا۔ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران نے خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خطے میں پُرامن اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔