پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد(رم نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 22 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اور اس کی نئی قیمت بڑھ کر 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔