اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ یونیورسٹی پاکستان کے باصلاحیت اور مستحق نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین تعلیمی، تحقیقی اور جدید تکنیکی سہولیات کی بدولت یہ ادارہ ملک بھر اور پورے خطے میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک مرکزِ امتیاز کے طور پر ابھرے گا، اور یہاں داخلوں کے لیے پورے پاکستان سے باصلاحیت طلبہ کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ پر کیا جائے گا۔
دانش یونیورسٹی اجلاس، میرٹ پر جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم