نیویارک میں اقوامِ متحدہ کا اجلاس، امریکہ نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو ویزے جاری کر دیے

واشنگٹن(رم نیوز)امریکی حکومت نے آئندہ ہفتے نیویارک میں منعقد ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی وفد کو ویزے جاری کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔واشنگٹن حکام کے مطابق جن اعلیٰ ایرانی عہدیداروں کو اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے دیے گئے ہیں، ان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔ یہ تمام رہنما اس اہم عالمی فورم پر اپنے ملک کا مؤقف پیش کرنے کے لیے نیویارک کا دورہ کریں گے۔