کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی 1500 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک KSE-100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار 703 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1021 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 69 ہزار 43 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا