اسلام آباد(رم نیوز) ترکیہ کے سفیر عرفان نذیرو اولو نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں کو آئندہ مشترکہ کمیشن اور اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 8ویں اجلاس کی تیاریوں کے لیے قریبی رابطہ کاری کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں۔
پاک ترکیہ تعلقات،مشترکہ کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں پر اتفاق