سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(رم نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا، اور حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے لیے مقدم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی سلامتی کے لیے پاکستان کا غیر مشروط عزم دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات پر مبنی ہے۔ علاقائی امن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان واشنگٹن اور تہران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشاں ہے، اور 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' کو موجودہ پیچیدہ کشیدگی سے نکلنے کا واحد حقیقی راستہ قرار دیا۔