کیلیفورنیا(رم نیوز) ٹک ٹاک نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ مواد کی شناخت اور کنٹرول کے لیے اہم فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔کمپنی کے مطابق اے آئی مواد کو پہچاننے کے لیے ایک ایجوکیشنل ہب بنایا گیا ہے، جبکہ اے آئی سپام ویڈیوز کو پکڑنے کے لیے "لائیکنس ڈیٹیکشن" جیسے نئے ٹولز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ "منیج ٹاپکس" فیچر کے ذریعے صارفین اپنی فیڈ پر اے آئی مواد کی شرح کو خود کنٹرول کر سکیں گے۔ ٹک ٹاک اب تک 3 ارب سے زائد ویڈیوز پر اے آئی ٹیگ کا اضافہ کر چکا ہے۔
اے آئی مواد،ٹک ٹاک صارفین کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف