اسلام آباد(رم نیوز) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں اگلے تین روز یعنی 19 سے 21 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس دوران کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں1 روپیہ 65 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت389 روپے 14 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات سستی, نئی قیمتوں کا اعلان