نیویارک(رم نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہریوں اور توانائی کے تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ کونسل نے حوثیوں سے فوری طور پر فوجی کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کے تحت سعودی عرب کے حقِ دفاع کو تسلیم کیا ہے۔ اس کے علاوہ بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی گئی اور حوثیوں کو اسلحہ و مالی وسائل کی فراہمی روکنے پر زور دیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل نے اقوام متحدہ کے 73 اہلکاروں سمیت تمام زیرِ حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب، اقوام متحدہ کے مطابق ستمبر کے آغاز سے یمن میں جاری لڑائی کے باعث کم از کم 1 لاکھ 25 ہزار افرادبے گھر ہو چکے ہیں۔
حوثی حملے بند کیے جائیں، سلامتی کونسل کا سعودی عرب پر حملوں پر سخت اظہارِ تشویش