کراچی/کوئٹہ(رم نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ دن کے اوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈہے جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 78 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت برقرار, پارہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان