پاکستان سٹاک ایکسچینج ، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا ہے۔ مارکیٹ میں 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام ایک لاکھ 70 ہزار 884 پوائنٹس پر ہوا تھا۔