بلوچستان: خضدار میں 4.5 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں ریکارڈ کیے جانے والے اس زلزلے کی شدت 4.5 تھی، جبکہ اس کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔زلزلے کے جھٹکے اتنے اچانک اور شدید تھے کہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا