ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دوحہ میں اہم مشاورت کے بعد اقوام متحدہ کے اجلاس کے لیے روانہ

تہران/دوحہ(رم نیوز)ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اتوار کی شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے تہران سے نیویارک کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک جانے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ان کے دوحہ میں رکنے کا بنیادی مقصد خطے کی تازہ ترین کشیدہ صورتحال پر اہم رہنماؤں سے مشاورت کرنا ہے۔