اقوام متحدہ کا 81 واں اجلاس، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

نیویارک(رم نیوز) نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔موصولہ تفصیلات کے مطابق، نیویارک میں قیام کے دوران نائب وزیر اعظم اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ مختلف ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی متعدد اہم دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ مختلف وزارتی فورمز سے بھی خطاب کریں گے، جہاں وہ پاکستان کے لیے اہم امور، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی ترجیحات پر ملک کا مؤثر سفارتی مؤقف اجاگر کریں گے۔