وزیر اعظم میلونی کا تعلیمی اصلاحات کا اعلان، اٹلی کے سکولوں میں نقاب پر پابندی اور غیر ملکی طلباء کی حد مقرر

روم(رم نیوز) اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی لگانے اور کلاسز میں غیر ملکی طلباء کی تعداد کی حد مقرر کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ جلد ہی کابینہ میں پیش کیے جانے والے اس نئے قانون کے تحت اسکولوں میں چہرہ چھپانے پر پابندی ہوگی، کلاسز میں غیر ملکی بچوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد طے کی جائے گی، اور جن والدین کو سکول کے نظام میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات ہیں، ان کے لیے اطالوی زبان سیکھنا لازمی ہوگا۔ میلونی نے اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں انضمام کے چیلنجز سے نمٹنا قرار دیا ہے۔