نیویارک(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وہ 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ علاقائی و عالمی سلامتی، موسمیاتی تبدیلی، دہشتگردی، اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کے مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے