فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ پشاور، فارمیشنز کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت

پشاور(رم نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز اور سرحدی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران انہوں نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے فوجی دستوں کو ہر وقت چوکس رہنے اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلح افواج قوم کی غیر متزلزل حمایت کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔