واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔ملاقات میں تجارتی جنگ بندی میں توسیع، دوطرفہ تجارت، تائیوان، مصنوعی ذہانت اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس ملاقات کا بنیادی مقصد کسی بڑے تجارتی معاہدے کے بجائے موجودہ کشیدگی کو قابو میں رکھنا اور دوطرفہ تعلقات میں استحکام لانا ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے جب چین کی عالمی تجارت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ امریکی صدر کو اندرون ملک معاشی چیلنجز کا سامنا ہے
امریکی اور چینی صدور کی 24 ستمبر کو ملاقات متوقع