استنبول(رم نیوز)ترکیے کے وزیر خارجہ حقان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان دفاعی معاہدے پر مبنی "مکہ الائنس" مثبت اور بہترین انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ حقان فیدان کے مطابق اس الائنس کے تحت مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹرز فعال ہونے کے قریب ہے، اور معاہدے کے تحت جلد ہی آپریشنل ہیڈکوارٹرز کے لیے عملے کی تعیناتی کر دی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تینوں برادر ممالک اس دفاعی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
مکہ الائنس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، مشترکہ عسکری ہیڈکوارٹرز جلد فعال ہو گا: ترکیہ