تہران(رم نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تہران کے دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران اپنی علاقائی اور اندرونی صلاحیتوں کو ملا کر باہمی ضروریات احسن طریقے سے پوری کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس وقت پاک ایران تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں ۔ ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے ساتھ ہونے والی تفصیلی بیٹھک میں دوطرفہ تجارتی حجم کو تین ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم دہرایا گیا، جبکہ تجارت اورسرحدی آمدورفت کو مزید آسان بنانے کے لیے دونوں ممالک کی سرحدیں 24 گھنٹے کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔
محسن نقوی کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں،تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا عزم