نیویارک(رم نیوز)ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ارنا) کے مطابق نیویارک میں قیام کے دوران عباس عراقچی اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ وہاں موجود مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بات چیت اور مشاورت کریں گے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے