دنیا بھر میں تمام ایرانی ایئر لائنز کی پروازیں بند کر دی جائیں گی:سکاٹ بیسنٹ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی فضائیں تمام ایرانی ایئر لائنز کے لیے مکمل طور پر بند کر دی جائیں گی۔ امریکی محکمہ خزانہ نے اس سے قبل 27 ایرانی ایئر لائنز کو اپنی سخت پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ انھیں فی الحال معلوم نہیں کہ ایران کے ساتھ جاری یہ تنازع کب تک رہے گا، تاہم اس اہم معاملے پر چین کے ساتھ بھی باقاعدہ بات چیت کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ چینی صدر آئندہ دو روز میں امریکہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس میں ایران پر عائد پابندیوں کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔ اس سے قبل امریکی وزیرِ خزانہ چینی نائب وزیراعظم وانگ یی سے بھی اس تنازع اور پابندیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کر چکے ہیں۔