سعودی عرب کی شاندار خصوصیات کی پہلی الیکٹرک کار ’ایکسوبوٹ‘ متعارف

ریاض(رم نیوز) سعودی عرب نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی ’ایکسوبوٹ‘ متعارف کرا دی ہے، جو سیڈان اور ایس یو وی ماڈلز میں پیش کی گئی ہے۔ اس جدید گاڑی میں اوپر کی جانب کھلنے والے ’گل ونگ‘ دروازے نصب کیے گئے ہیں جبکہ روایتی پلرز کو ختم کر کے باڈی کو انتہائی پائیدار بنایا گیا ہے۔ بیٹری کے اعتبار سے یہ گاڑی ایک بار چارج کرنے پر 670 کلومیٹر کا طویل سفر طے کرتی ہے، اور اس کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بیٹری صرف 30 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔ اس اقدام کو ملک میں گرین انرجی کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔