نیویارک(رم نیوز) وفاقی وزیرِخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے نیویارک میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات لاحق ہیں، اس لیے گرین کلائمیٹ اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈز تک رسائی آسان بنائی جائے اور عالمی مالی معاونت فوری طور پر تیز کی جائے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق، وزیر خزانہ نے سیلاب سے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے قدرتی آفات سے نمٹنے اور ابتدائی انتباہی نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی مارکیٹ سے مالی وسائل حاصل کرنے پر بھی زور دیا، جبکہ پاکستان کی جانب سے 'کاپ 31' ایکشن ایجنڈے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ورچوئل اثاثہ جات کے ریگولیٹڈ فریم ورک اور ڈیجیٹل نظام کے امور پر بھی گفتگو کی۔
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی مالی معاونت تیز کی جائے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب