میکرون اور ٹرمپ کی آبنائے ہرمز کی بحالی اور یوکرین تنازع پر اہم ملاقات

نیویارک(رم نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان نیویارک میں اہم ملاقات ہوئی، اس ہونے والی ملاقات میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کے لیے دفاعی امداد تیز کرنے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے روکنے کے لیے سفارتی کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔