نیویارک(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ملک قرار دیا، جبکہ ایران، روس یوکرین جنگ اور پاک بھارت کشیدگی سمیت مختلف عالمی امور پر اظہار خیال کیا۔ ٹرمپ نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان جلد معاہدے کی امید بھی ظاہر کی۔
امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ کا ایک بار پھر تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی اور انہیں ’’عظیم لیڈر‘‘ قرار دیا۔ ٹرمپ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر کی کوششوں سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی معیشت اور سرحدیں مضبوط ہوئی ہیں اور امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے۔ انہوں نے گرین لینڈ اور کیوبا سے متعلق امریکی پالیسی پر بھی بات کی اور کہا کہ امریکا دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے کام کر رہا ہے۔