اہم قومی شاہراہیں اور موٹروے آج شام سے ٹریفک کے لیے بند

اسلام آباد(رم نیوز)موٹروے پولیس نے آج شام سے ملک کی اہم شاہراہیں اور موٹروے ٹریفک کے لیے مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ موٹروے ایم ون،اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں اور عیسیٰ خیل انٹرچینج بند رہیں گے۔موٹروے ایم 14 ، ہکلہ تا کنڈل دونوں اطراف سے بند ہوگی۔ جی ٹی روڈ ، اٹک خورد کے مقام پر دونوں اطراف سے بند رہے گی۔ ایم ٹو پر لاہور سے اسلام آباد بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، جبکہ ایم ٹو اور ایم تھری کی بڑی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو سے جی ٹی روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔