نیویارک(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ صحت، زراعت، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کی ذاتی قیادت کو سراہا، جبکہ وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں بل گیٹس سے ملاقات، پولیو کے خاتمے اور تعاون پر گفتگو