اقوام متحدہ کے سائیڈ لائنز پر اہم سفارتی پیشرفت، امریکہ اور ایران کا طویل رابطہ

نیویارک(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی اور ایرانی رہنماؤں کے درمیان تین گھنٹے طویل ”بہت اچھی اور نتیجہ خیز“ بات چیت ہوئی ہے۔نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اس ملاقات میں ان کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شریک تھے، تاہم انہوں نے ایرانی شرکا کے نام ظاہر نہیں کیے۔ واضح رہے کہ اس وقت ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔