وزیراعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم

نیویارک(رم نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔