نیویارک(رم نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مئی 2025 کا پاک بھارت تنازع اس بات کی یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیر حل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 8 دہائیوں سے حق خودارادیت کے منتظر ہیں جبکہ بھارت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنے اور بنیادی انسانی حقوق پامال کرنے کے لیے کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ گزشتہ سال بھارت کے بے بنیاد الزامات کے باوجود پاکستان نے ذمہ دارانہ اور متوازن دفاعی جواب دیا تھا۔
کشمیری 8 دہائیوں سے حق خودارادیت کے منتظر، عالمی برادری نوٹس لے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار