کراچی میں شدید گرمی برقرار، آج پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی(رم نیوز) شہرِ قائد میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو درجہ حرارت 39.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ 21 ستمبر کو یہ 40.7 ڈگری تک جا پہنچا تھا جو ستمبر 2017 کے بعد اس مہینے کا گرم ترین دن تھا۔ مون سون کا قبل از وقت اختتام اس گرمی کی بڑی وجہ ہے، جبکہ 'ایل نینو' کے اثرات کے باعث آنے والے اکتوبر کا مہینہ بھی معمول سے زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے۔